

Loading content...
جیسے تیاری ہوئی سو ہوئی ،جناب عبداللہ اکبر علیہ الصلوات والسلام دوبارہ اجازت لے کر میدان میں آئے، اِدھر شہزادہ پاکعلیہ الصلوات والسلام میدان میں اترے اُدھر کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام گھوڑے پر سوار ہوکر ایک بلند ٹیلے پر جاچڑھے ،تین دن کے پیاسے شیر نے حملہ کیا شام کے بادل یک لخت چھا گئے راوی کہتا ہے کہ ایک ملعون نے پشت کی طرف سے آکرایسا وار کیا کہ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی جبین راہوار کی کوچ پر جا لگی سر پاک سے خون کا ایک فوارہ بلند ہوا اور جس نے ریشِ اطہر تک کو رنگین کر دیا شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ سے راہوار کی باگیں چھوٹ گئیں اور انہوں نے راہوار کی زین سے زمین کی طرف سفر شروع کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار