

Loading content...
چند منٹ کے بعد شہزادہ پاک نے کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کو عرض کیا چچا جان مجھے ایک مرتبہ پھر اجازت دلوا دیں ۔شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ آپ شدید زخمی ہیں جنگ کیسے کریں گے روکر فرماتے ہیں جب تک آقا کی نعلین پر سر قربان نہ ہوجائے میری روح کو چین کیسے مل سکتا ہے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو سرکار وفا علیہ الصلوات والسلام نے شہزادے کی خواہش سے آگاہ کیا تو سرکاؐر روتے ہوئے قریب آئے اور فرمایا میرا لعل آپ بہت زخمی ہیںاب آپ جنگ نہیں کر سکیں گے میںآپ پر راضی ہوں۔ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام رو کر عرض کرتے ہیں آقا! ٹھیک ہے کہ میں زخموں سے چور ہوں مگر یہ اوجِ وفا تو نہیں ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ابھی نصرتِ امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کا فرض ادا نہیں ہواابھی تو میرا سر میری گردن پر موجود ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ میری والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کی منشا بھی ابھی تشنہئِ تکمیل ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار