

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا تو شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام زخموں سے چور تھے مگر پھر بھی پیدل جنگ کرنے میں مصروف تھے، انہوں نے بیٹے کو سینے سے لگایا اور شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کو ساتھ لے کر خیام میںتشریف لے گئے ،زخموں سے چور شہزادہ جس وقت خیام میں پہنچا تو مستوراتِ آل محمدؐ صلواة اللہ علیہن اس کے چاروں طرف جمع ہوگئیں اور ایک کہرام بپا ہوگیا، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے آنکھیں کھولیں اور ہاتھ بلند کر کے تمام مستورات کو خاموش کرا کے فرماتے ہیں۔٭صبراً یا اعزتی و یا اہل بیتی و عشیرتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار