

Loading content...
اے قومِ ملاعین! ذرا غور سے سنو کہ ہم نے عرب کے دستور کے مطابق اتمام حجت کا ہر طریقہ اپنایا ہے کہ شاید کوئی بات تمہاری سمجھ میں آ جائے یہاں تک کہ ہم نے ان مشکل ترین لمحات میں اپنے بھائی کو دولہا بنا کر اسے امن کے پیغمبر کے طور پر تمہاری طرف بھیجا کہ شاید تم عرب روایات کا پاس کرتے ہوئے جنگ سے ہاتھ روک لوگے… لیکن تم نے کسی بات کا لحاظ نہیں کیا اور دنیائے عرب کے ہر قانون کو پس پشت ڈال کر تم نے ہمارے پاک بھائی کو اس بے دردی سے شہید کیا ہے کہ ہمیں ان کی لاش اطہر ٹکڑوں میں اٹھا کر لے جانا پڑی ہے اس سے زیادہ ظلم کی انتہا اور کیا ہو گی کہ تم نے ہماری خوشیوں کو سوگ اور ماتم میں بدل دیا ہے اور تمہیں اتنا سا احساس بھی نہیں ہے کہ ہمیں اپنے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کہ جن کا تم کلمہ پڑھتے ہو) کی اولاد سمجھ کر ہماری ہتک حرمت سے باز رہتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار