

Loading content...
شہزادے پاک نے ہل من مبارزکی آواز دی عمر ابن سعد ملعون فوج سے مخاطب ہوکر کہتا ہے کہ یہ بیشہئِ شیر کردگار کا اسدِ روز گار آیا ہے ارزق جیسے جوان کے انجام سے سبق حاصل کرو یہ جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کا بڑا بھائی ہے خبردار کوئی شخص تنہا نہ جائے ابن سعد ملعون (خدا اس پر لعنت کرے ) نے لشکرِ شام کا بغور جائزہ لیا اور اس نے کوفیوں میں سے چھانٹی کر کے چودہ 14 جوان اپنے پاس بلائے ،انہیں سمجھاتے ہوئے کہتا ہے کہ ان کے ساتھ اکیلے جنگ کرنا موت کے سامنے اونچا بولنے کے مترادف ہے تم سب مل کر اس شہزادے پر حملہ کرو ،کوئی دائیں طرف سے حملہ کرے کوئی بائیں طرف سے اور انہیں تلوار علم کرنے کا موقعہ ہی نہ دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار