

Loading content...
جناب عباس علیہ الصلوات والسلام شہزادوں کو ساتھ لے کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب آئے ،ادب سے سر جھکا کر عرض کرتے ہیں آقا ذرا اپنے یتیم بھتیجوں کی طرف بھی دیکھیں یہ رات سے لے کراب تک میرے ساتھ ساتھ ہیں چند لمحوں کیلئے بھی جدا نہیں ہوئے اور خدا جانے کہ انہیں شہادت کا کتنا شوق ہے میں جس طرف جاتا ہوں یہ ساتھ جاتے ہیں مجھے رو کر عرض کرتے ہیں چچا جان ہمیں بھی جنگ کی اجازت لے دیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار