

Loading content...
روزِ عاشور میدان کربلا میں وہ وقت آیا کہ جب قربان گاہِ حبیب میں باری باری قربانیاں پیش ہونے لگیں جس وقت جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی لاش خیام اطہر میں آئی تو اولاد امام حسن علیہ الصلوات والسلام میں سے تین بھائی روتے ہوئے مولا غازی عباس علیہ الصلوات والسلام کے پا س آئے اور آ کر عرض کی چچا جان ہماری اور تو کوئی سفارش نہیں ہے امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک صلوات اللہ علیھانے ان کی سفارش کی تھی اگرچہ وہ ہم سے چھوٹے تھے مگر ہم سے پہلے وہ کشتیئِ تسلیم و رضا پر سوار ہو چکے ہیں ہمیں عرض کرتے ہوئے شرم آتی ہے اب آپ ہی ہماری سفارش کریں کہ مولا اپنی نعلین کا صدقہ ہمارے سر بھی قبول فرمالیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار