

Loading content...
بعض مؤرخین نے یہ بھی لکھا ہے کہ جناب شہزادہ علی اصغرعلیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ امراء القیس یمنی کی دختر تھیں اور جس وقت جناب امراء القیس کا انتقال ہوا تو اس کی زوجہ کے ساتھ جنابِ امام حسن علیہ الصلوات والسلام نے عقد فرمایا تھا اور اس وقت اس مستور کے ساتھ امراء القیس یمنی کی ایک شہزادی بھی تھی جن کے ساتھ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے عقد فرمایا تھا جو شہزادہ علی اصغر علیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا تھیں ، جب زوجہ امراء القیس یمنی کا عقد ہوا توان کی گود کو جناب عبداللہ اکبرؐ بن امام حسن علیہ الصلوات والسلام نے زینت بخشی ، اس لئے شہزادہ علی اصغرعلیہ الصلوات والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا اور جناب عبداللہ اکبر علیہ الصلوات والسلام مادری بہن بھائی بھی تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار