

Loading content...
یہ جنابِ امیر قاسم علیہ الصلوات والسلام کے سگے بھائی تھے اور ان سے عمر کے لحاظ سے چھوٹے تھے ان کا نام بھی تبدیل کیا گیا تھا اور انہیں عمرو کے نام سے شہرت دی گئی تھی ۔ان کے متعلق تین روایات ہیں ایک یہ کہ وہ کربلا میں شہید نہیں ہوئے بلکہ پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کے ساتھ شام گئے تھے یہ روایت درایتی لحاظ سے درست نظر نہیں آتی بلکہ جناب زید بن حسن علیہ الصلوات والسلام کا شام میں پاک پردہ داروں کے ساتھ جانا درایتی لحاظ سے زیادہ قابل وثوق نظر آتاہے اور دربارِ شام کے جو واقعات ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں یا عمرو ابن حسن علیہ الصلوات والسلام کے نام سے مشہو رہیں وہ سب جناب زید علیہ الصلوات والسلام پر منطبق کرنے کے قابل نظر آتے ہیں۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ جناب زید علیہ الصلوات والسلام کے علاوہ اولادِ امام حسن علیہ الصلوات والسلام میں سے کوئی بھی شام نہیں گیا …(واللہ اعلم بالصواب )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار