

Loading content...
ملعون کہتا ہے کہ میر اتحفہ بڑا قیمتی تھا اس لئے میںنے خود جاکراسے واپس حاصل کرنے کا ارادہ کیا ۔میں نے دیکھا کہ کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام اُس وقت اپنے لعلؐ کی طرف روانہ ہوچکے تھے میں جلدی سے شہزادہ پاکعلیہ الصلوات والسلام کے قریب پہنچا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کے آنے سے پہلے اپنا تیر حاصل کرلوں اس لئے میں نے قریب پہنچ کر جلدی سے تیر نکالنے کی کوشش کی ،میں نے تین بار پورا زور لگا کر تیر نکالنے کی کوشس کی لیکن وہ اس حد تک جبین مبارک میں پیوست ہو چکا تھا کہ نکلنے کی بجائے اس کا پھل جبینِ اطہر میں ہی ٹوٹ گیا …(R_415)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار