

Loading content...
ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں نے دیکھا کہ امت ملعون کے تحائف کی وجہ سے شہزادے کا لباس خون میں غلطان ہوچکا تھا مگر پھربھی ایسی تلوار چلا رہے تھے کہ کسی کی آنکھ بھی ان کی تلوار پر نہیںٹھہرسکتی تھی، اچانک میں نے دیکھا کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے خون آلود چہرے پر تھکان کے آثار ظاہر ہونے لگے اور انہوں نے تھوڑا ساتوقف فرمایا میں نے اسی موقعہ کو غنیمت جان کر ان کی پیشانی کا نشانہ لیا اور اپنا تحفہ شہزادے پاک کی طرف روانہ کیا ،پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام کو اس وقت احساس ہوا کہ جب وہ تحفہ ان کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا اس وقت انہوں نے دفاعی انداز میں اپنا دایاں ہاتھ سامنے کیا تو میرا تحفہ ان کے ہاتھ میںسے گزر کرمحرابِ پیشانی میں پیوست ہو گیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار