

Loading content...
جناب عبداللہ بن کامل پہلے عمر ابن صبیح ملعون کے گھر گئے ، رات کا وقت تھا یہ ملعون گرمی کی وجہ سے اپنے گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا اس کی تلوار اس کے تکیہ کے نیچے موجود تھی انہوں جا کر چھاپہ مارا اوراس ملعون کو گرفتار کر لیا ،اس کے بعد یہ زید بن ورقا جہنی ملعون کے گھر گئے اس ملعون کو کچھ دیر پہلے یہ اطلاع مل گئی تھی کہ جناب مختار ثقفی کا فوجی دستہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے آنے والا ہے ۔ یہ موت کے خوف سے تلوار لے کر گھر سے باہر نکل آیا کہ میں کسی طرف نکل جائوں گا اور اگر کوئی سامنے روکنے آیا تو میں جنگ کروں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار