

Loading content...
فرمایا مجھے پہچانو کہ میں لخت دل مسلمؐ ہوں کہ جنہوں نے اپنی جان دین اِلٰہی کی بقا کیلئے قربان کی ، آج ہم نے اپنے پاک باباعلیہ الصلوات والسلام سے ملاقات کرنی ہے اس لئے یہ دن ہمارے لئے شب معراج ہے وہ انتہائی بد بخت ہے کہ جو ہماری سچائی پر شبہ کرے ہماری عظمت آفاق پر مسلّم ہے، اعلیٰ نسب ہمارے درجات کو جانتے اور سمجھتے ہیں کسی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ نسباً ہمارے ساتھ موازن ہو کیونکہ ہم اعلیٰ نسب ہاشمی ہیں ،ہماری تلوار کی دھاک عالمین کے دلوں پر مسلط ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ مخلوق نے ہماری شان پہچانی ہی نہیں ہے درحقیقت دونوں جہاں کی حیات ہر وقت ہمارے دست تصرف میں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار