

Loading content...
جس وقت یہ تیسری مرتبہ حملہ آور ہوا اور ایک وارکے بعد گھوڑا دوڑا کر میدان کے دوسرے کنارے پر جا کرواپس پلٹا تو اس وقت سارا لشکر قہقہے لگا رہا تھا اور یہ ملعون بھی قہقہے لگا رہا تھا اور اسی حالت میں یہ ملعون واپس پلٹا اور ویسے ہی قہقہے لگاتے ہوئے اس ملعون نے گھوڑا دوڑایا اُدھرشہزادے عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی جبینِ مشیت پرور پر ناگواری کی شکن ابھری ،اِدھر اس ملعون نے گھوڑا دوڑایا اُدھر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے نعرۂ تکبیر بلند کر کے اپنے رہوار برق سوار کی باگیں اٹھائیں اور ایڑ لگائی سارے کوفی شامی دیکھ دیکھ کر ہنس رہے تھے اور یہ ملعون منہ کھول کر زور زور سے ہنستا ہواآ رہا تھا جس وقت یہ راہوار ایک دوسرے کے قریب سے گزرے اس وقت شہزادہ عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے دوسرا نعرۂ تکبیر بلند کرکے آتے ہوئے ملعون کے کھلے ہوئے منہ میںتلوار کا ایسا وار کیا کہ اس کا نچلا جبڑا گردن کے ساتھ رہ گیا اور اوپر والا جبڑا کھوپڑی سمیت کٹے ہوئے تربوز کی طرح زمین پر جا گرا …(R_406)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار