

Loading content...
یہ ملعون میدان میں آیا اور اس ملعون نے کربلا کی جنگ میں پہلی مرتبہ ایک ڈرامے بازی کی، اس ملعون نے سوچا کہ میں اس شہزادے کا میدانِ جنگ میں پہلے مذاق اڑائوں گااور اس کے بعد سنجیدگی سے جنگ کروں گا ، اس ملعون نے گھوڑا دوڑایا اور بغیر کسی اصولِ جنگ کے آکر اچانک حملہ کر دیا، جس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کے وار کرنے کی باری آئی تو یہ ملعون گھوڑا دوڑا کر میدان سے باہر نکل گیا کافی دور جاکر اس نے پھر للکارا اور وہیں سے گھوڑا دوڑا کر پھر حملہ کر دیا ایک تلوار کے ردو بدل کے بعد پھر یہ قہقہے لگاتا ہوا گھوڑا دوڑا کرمیدان سے باہر نکل گیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار