

Loading content...
وہ شاہ سوارِ ازل، فارسِ بے بدل شیریزداںکہ جن کی تلوار کی شہرت آسمانوں پر ہے اور جو دشمنوں کیلئے پیغام اجل ہیں آج ہم ان کی تلوار کے وارث بن کرتمہارے سامنے موجود ہیں۔سنبھل جاؤ کہ آج اس ذوالفقار نے بے نیام ہونا ہے کہ جس کی چال میں قیامتیں پوشیدہ ہیں جس کی دھول میں لاکھوں بجلیاں ہیں اور درِ خیبر آج تک جس کے خوف سے لرزاں ہے… ہمارے ہاتھ میں یہ تلوار نہیں بلکہ برقِ تقدیر ہے جو پلک جھپکنے سے پہلے تمہاری فوج کے سر اڑا سکتی ہے یہ جب بے نیام ہوتی ہے تو فتح و نصرت کنیز بن کر اس کے قدم چومنا فخر سمجھتی ہے اور اس کے سایہ کی حدت میں دشمنوں کی گردنیں جھک کر کلمہ پڑھتی ہیں۔مگر افسوس کہ آج ہم پابند امر ہیں مگر یاد رکھو اے قوم ملعون! کہ ایک دن ہمارے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف نے ضرور اس دنیا میں آنا ہے اور جب ان کا ظہور ہو گا تو پھر ہم اپنی قدرتِ کاملہ کے ساتھ اس تلوار کو بے نیام کریں گے اوراپنے دل کی ہر حسرت کی تکمیل کریں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار