

Loading content...
جس وقت تمام اصحاب وانصار پیغام شہادت پر لبیک کہہ چکے تو اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے پاک خاندان کے افراد کی طرف نگاہ فرمائی اور فرمایا کہ اب ہماری نوبت آن پہنچی ہے ان ظالمین کو اصل میں ہماری شہادت سے غرض ہے اگر آپ محسوس نہ کریں تو پہلے ہم میدان میں تشریف لے جاتے ہیںجس وقت ہم شہید ہو جائیں گے تو ان ملاعین کی دشمنی کی وجہ ختم ہو جائے گی، یہ آپ لوگوں کے ساتھ کوئی تعرض نہیں کریں گے، اگرآپ بچ جائیں گے تو پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے پردے بھی بچ جائیں گے اس لئے آپ ہمیں میدان میں جانے دیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار