

Loading content...
اس معاملے میں صاحبانِ مقتل وتاریخ کے دو گروہ ہیں کچھ کہتے ہیں کہ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام میں سے سب سے پہلے جناب عبداللہ بن مسلم بن عقیل علیہم الصلوات والسلام شہید ہوئے، دوسرا گروپ کہتا ہے کہ سب سے پہلے شہید شہزادہ علیؐ اکبرہمشکل پیغمبر علیہ الصلوات والسلام ہیں،کتب اور روایات سے تو صرف یہی کچھ ثابت ہوتا ہے کہ شہزادہ عبداللہ علیہ الصلوات والسلام سب سے پہلے شہید تھے مگر زیارات جو شہنشاہِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دیگر آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام سے منقول ہیں ان سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سب سے پہلے شہید شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام تھے،اب صاف ظاہر ہے کہ جہاں کوئی نص آجائے وہاں روایت کی کوئی اہمیت نہیں رہتی بشر طیکہ نص کو اس کے سیاق وسباق کے مطابق اپنے درست مفہوم ومافی البیان کے مطابق سمجھا جائے ورنہ پھر عقل ونقل ونص کو ہم آہنگ کرنا لازم ہوجاتا ہے… منقولات یہ ہیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار