

Loading content...
عاشور کا دن گویا قیامت کا دن تھا طلوعِ آفتاب کے بعد خیام توحید کے سامنے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی مختصر سی فوج کو ترتیب دی جنگ شروع ہوئی، اصحاب قربان ہوتے رہے ان کی لاشیں گنجِ شہدا میں آتی رہیں، جس وقت تمام اصحاب رخصت ہو گئے تو جوانان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کی باری آئی، سب سے پہلے کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے اجازت طلب فرمائی مگر انہیں اجازت نہیں ملی، ان کے بعد جناب عبداللہ بن مسلم بن عقیل علیہم الصلوات والسلام نے آکر اجازت طلب کی ،مناسب ہوگا کہ یہاں میں ان کاکچھ تعارف کرا تا جاؤں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار