

Loading content...
پاک معظمۂ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنا مدعا بیان کرتے ہوئے عرض کیا میرا خالق تیرا اپنا فرمان ہے کہ کوئی اپنی مراد کو نہیں پا سکتا جب تک کہ اپنی عزیز ترین چیز قربان نہ کرے میری ممتا کا کل سرمایہ تو یہی پاک شہزادہ تھا جسے میں نے تیری راہ میں قربان کر دیا ہے یعنی میں تو اپنی ممتا کی کلی دولت قربان کئے بیٹھی ہوں میں اپنا وہ سرمایا قربان کئے بیٹھی ہوں کہ جس کے بغیر ہمیں اپنے زندہ رہنے کا کوئی جواز ہی نظر نہیں آتا اور میں نے اپنے اس لعل کو صرف اس لئے قربان کیا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے سر پر میرے پاک سرتاجعلیہ صلوات والسلام کا سایہ ہمیشہ رہے پاک بہنوں کا یہ مان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ میرے لاکھ اکبر ہوتے تو بھی میں اس پاک کریم آقا علیہ صلوات والسلام پر قربان کر دیتی تاکہ ان کی ذاتِ اقدس پر کوئی آنچ نہ آئے اور امت ملعون کے دست ستم سے یہ ہمیشہ محفوظ رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار