

Loading content...
جس وقت شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام خیام میں لے آئے اورانہیں مسند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلادیا تو تمام مستوراتِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن گریہ و ماتم میں مصروف تھے اس وقت شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی کیفیت یہ تھی کہ ان کا ایک ہاتھ سینہ پر تھا اور ہاتھ کے نیچے سے خون رس رس کر بہہ رہا تھا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جوان بیٹے کے چہرے پر درد کے آثار دیکھے تو رو کرفرمایا بیٹامناسب یہ ہے کہ یہ برچھی کا پھل ہم آپ کے سینے سے باہرنکال لیں شاید اس سے آپ کو کچھ سکون مل جائے ۔پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا بابا جان جیسے آپ مناسب سمجھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار