

Loading content...
صاحب توضیح عزا نے مقتل ابن عصفور بحرانی کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ یوم عاشور شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کو رخصت کرنے سے لے کر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے وقوع تک بلکہ لاشِ اطہر کے خیام اقدس کے اندرآنے تک امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا رخِ انور زعفران کی طرح زرد تھا اور ہر مرحلے پر چہرے کی زردی میں اضافہ ہوتا رہا مگر جس وقت جوان بیٹے کی روح نے پرواز کی اور مستوراتِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہا میں کہرام بپا ہوا تو اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے رخ انور کے چہرے کی زردی ایک دم ختم ہوگئی اور ان کے چہرے کا رنگ اطہرگل گلاب کی طرح سرخ اور تروتازہ نظر آنے لگا اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے بار بار فرما رہے تھے اے حبیبِ ازل جناب اسماعیل علیہ الصلوات والسلام کی طرح ہماری یہ چھوٹی سی قربانی بھی قبول فرما ہم تیری رضا پر خوش ہیں (R_385)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار