

Loading content...
شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام واپس اصحاب میں تشریف فرما ہوگئے مگر ان کے چہرۂ اقدس پر غم والم کے آثار نمایاں تھے وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد جناب اسماعیل علیہ الصلوات والسلام کے فرزند کو پیار فرما رہے تھے چہرۂ اقدس زرد تھا اور ایک بے قراری کا عالم تھا، اُن کے لب ہائے اطہر خاموش تھے مگر چہرے کے آثار اُن کے دل کی ترجمانی کر رہے تھے ایسے ہی کافی دیر گزر گئی پھرا چانک گھر اطہر سے رونے کی آواز بلند ہوئی اور ایک کنیز نے آکر جناب اسماعیل علیہ الصلوات والسلام کی رحلت کی خبر دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار