

Loading content...
صاحبان تاریخ وسیرت لکھتے ہیںکہ جناب اسماعیل بن امام صادق آل محمدؐ علیہ الصلوات والسلام کا انتقال جوانی میں ہوا تھا جس وقت ان کا آخری وقت آیا تو امام صادق علیہ الصلوات والسلام اپنے اصحاب میں تشریف فرما تھے ،حرمِ اطہر سے اطلاع آئی کہ جناب اسماعیل علیہ الصلوات والسلام کی حالت بڑی نازک ہے آپ ایک بار گھرِ اطہر میں تشریف لائیں ، امام صادقعلیہ الصلوات والسلام گھر اطہر میں تشریف لے گئے وہاں جاکر ملاحظہ فرمایا تو جناب اسماعیل علیہ الصلوات والسلام کے آخری لمحات تھے امام صاد ق علیہ الصلوات والسلام تھوڑی دیر کے بعد باہر تشریف لے آئے ،انہوں نے جناب اسماعیل علیہ الصلوات والسلام کے کمسن فرزند جناب محمدؐ علیہ الصلوات والسلام کو اٹھایا ہوا تھا اور اِن کے چہرے پر انتہائی کرب کی کیفیت تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار