

Loading content...
تمام مومنین خلوصِ دل سے دعا فرمائیں کہ اب تو یہ پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا اپنے نورِ نظر کی خوشیاں دیکھیں ، پاک حسنؐ علیہ الصلوات والسلام کا لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف ان کے دل کی ہر حسرت پوری فرمائیں ،شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ہر لعلؐ کا جلدانتقام ہو، جس ضعیف ماں نے اپنے لخت جگر کی جوانی بے دردی سے لٹتے دیکھی خدا کرے کہ اب یہ ماں اپنے پاک لعلؐ کو اپنے ہاتھوں سے دولہا بنائے اور انہیں اتنی خوشیاں نصیب ہوں کہ ان کے پاک دل سے ہر دکھ اور درد کا داغ ہمیشہ کیلئے مٹ جائے اور انہیں کوئی صدمہ یاد ہی نہ رہے اور اپنے پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کی چھائوں میں ہمیشہ آباد و شاد رہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار