

Loading content...
دائی پاک نے معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا ہاتھ پکڑا اور عرض کی کہ جلدی چلیں آپ کا نورِ نظر چند لمحوں کا مہمان ہے ،جس وقت پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا خیمے سے باہر آئیں تو انہوں نے ہاتھ دراز کرکے ایک ایسا دردناک بین کیا کہ زمین کربلا میں ارتعاش پیدا ہوا عرشِ اِلٰہی متزلزل ہوا… پاک معظمہ فرماتی ہیں بیٹا جلدی نہ کرنا میں آ رہی ہوں مجھے ایک بار گلے لگانے کا موقع ضرور دینا میں اٹھارہ سال سے آپ کے منہ سے ماں کا لفظ سننے کے لئے ترس رہی ہوں میرا لعل آج تو ماں کی یہ حسرت پوری کر جانا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار