

Loading content...
اُس وقت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ فرمائی تو انہیں دو بیبیاں نظر نہیں آئیں ایک شہزادہ فضلؐکی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا تھیں جواپنے خیمے میں اس لئے رونے میں مصروف تھیں جو چاہتی تھیں کہ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام سے پہلے ان کا اٹھارہ سالہ شہزادہ محمدعلیہ الصلوات والسلام شہید ہو جاتا اور معظمہ کائنات صلواة اللہ علیہا کا پاک لخت جگر بچ جاتا اوران کا لعل شبیہہ پیغمبر علیہ الصلوات والسلام کا صدقہ بن کر ان کے قدموں میں جان نچھاور کرتا مگر ان کی یہ آرزو پوری نہ ہو سکی اسی ارمان میں وہ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کے قریب نہیں آئیں کہ میرا بیٹا تو زندہ وسلامت ہواور جناب عالیہ پاک صلواة اللہ علیہا کا لختِ جگر شہید ہو جائے ۔جبکہ دوسری بی بی خود شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار