

Loading content...
بس شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی جوانی کے سورج کا بھی یہی رنگ تھا ،زین چھوڑنے سے پہلے چہرہ زرد ہوا، زین چھوڑنے کے بعد اس شباب کے دل آویز سورج کا رنگ سرخ ہوا، خیام کے باہر چہرے کی سرخی نے سبزی مائل نیلگوں رنگ اختیار کیا اور خیامِ اطہر کے اندر جا کر ماؤں پھوپھیوںصلوات اللہ علیھین کے سامنے یہ حسن و شباب کا سورج بڑے درد ناک انداز میں غروب ہو گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار