

Loading content...
بنی ہاشم کے جو جوان ساتھ کھڑے تھے اور رونے میں مصروف تھے ان سے مخاطب ہو کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا آئو بیٹااب آپ ہی اپنے جوان بھائی کو اٹھاکر خیام میں لے چلو ہم سے جوان بیٹے کی لاش نہیں اٹھائی جاتی کچھ شہزادگان نے آگے بڑھ کر شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کو اٹھایا اس وقت کئی بچے بھی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی مدد کیلئے خیام سے باہر آ گئے۔جوانان بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام نے شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کواٹھایا مگر کیفیت یہ تھی کہ دوجوانوں نے ایک ایک ہاتھ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی کمر کے نیچے رکھ کر انہیںاٹھایا ہوا تھا اور اپنا دوسرا ہاتھ ان کے شانوں کے نیچے رکھا ہوا تھا ۔جو معصوم پیچھے پیچھے آرہے تھے انہوں نے دیکھا کہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کے قدموں کو زمین چوم رہی ہے تو انہوں نے فوراً شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کے قدم چومے اور انہیں سینے سے لگا کر جوانانِ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ساتھ چل پڑے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار