

Loading content...
یہ عجیب درد ناک منظر تھا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جوان بیٹے کے چہرے پر جھکے ہوئے تھے اور بار بار کوشش کر رہے تھے کہ وہ کچھ بولیںاور ساتھ کے ساتھ اٹھانے کی کوشش بھی فرما رہے تھے ۔مگر شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے کوئی جواب نہیں دیا، اس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے محسوس کیا کہ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کو فوراً خیام میں پہنچانا چاہیے ،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اٹھے اور انہوں نے کمر بند سے دوبارہ اپنی کمر مضبوطی سے باندھی اور شہزادے پاک کو اٹھانے کی کوشش کی مگر اٹھا نہ سکے اس کے بعدپاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی پر بوسہ دے کر فرماتے ہیں میرا لعل اب آپ ہی میری مدد کریں ہم آپ کو خیام میں پہنچانا چاہتے ہیں،آپ ہماری گردن میں باہیں ڈال لیںاور ہم آپ کو سینے سے لگا کر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے ضعیف والد کے گلے میں باہیں ڈالنے کی کوشش کی مگر دایاں ہاتھ سینے سے نہ اٹھا سکا شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے بائیاں ہاتھ ضعیف والدکی گردن میں ڈالا ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے لعل کو دوبارہ اٹھانے کی کوشش کی زمین سے تھوڑا سا اٹھایا لیکن دوبارہ انہیں رکھ دیا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کو تین مرتبہ اٹھانے کی کوشش کی ہر مرتبہ زمین سے تھوڑا سا اٹھاتے مگر پھر رکھ دیتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار