

Loading content...
میں عرض کررہا تھا کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام واپس شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات و السلام کے پاس پہنچے تو دوبارہ اپنے جوان بیٹے کے رخساروں پر رخسار رکھ کر اتنا گریہ فرمایا کہ ان کے آنسوؤں کے ساتھ شہزادے کے رخساروں کا خون مل کر زمین پر قطروں کی صورت میں گرنے لگا ،اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا کہ شہزادے پاک نے تیز تیز سانس لینا شروع کر دیا ہے ،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی نوخیز ریش پر ہاتھ رکھ کر فرمایا میرا لعل آپ خاموش کیوں ہیںبولیں، میرے لعلؐ کچھ تو بولیں ، اُس وقت شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کے ہونٹوں سے ایک فقرہ نکلا ٭یا ابتاہ …بابا جان یہ کہہ کر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام دوبارہ خاموش ہوگئے ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میرا لعل بولیں آپ رک کیوں گئے ہیں …(R_377)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار