

Loading content...
کئی روضہ خوان شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کو زیارت گاہِ آل محمدعلیہم الصلوات والسلامکہتے ہیں یہ لقب اگرچہ ان کے القاب منقولہ میں موجود تو نہیں ہے مگر منقولات سے یہ ثابت ہے کہ تمام آل محمد علیہم الصلوات والسلام اس شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کا خصوصی طور پر اہتمام کرتے تھے کیونکہ یہ شبیہہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے اور شبیہہ اگر آسمانوں پر بھی ہوتو ملکوت عبادت سمجھ کر زیارت کرتے ہیں اور اگر زمین پر ہو تب بھی ارواحِ انبیاء و ملکوت اس کی زیارت کرتے ہیں اس کا طواف کرتے ہیں مناسک زیارت ادا کرتے ہیں ،جیسے کہ کعبةالمکرم بیت المعمور کی شبیہہ ہے اور بیت المعمور عرش کی شبیہہ ہے جبکہ عرش اِلٰہی کا سجدہ واجب ہے مگر اس کی شبیہہ ہونے کی وجہ سے آسمانوں پر بیت المعمور کا سجدہ کروایا جاتا ہے اور زمین پرکعبہ ِٔمکرم کا کیونکہ یہ عرش اِلٰہی کی شبیہات ہیں اور ذات واجب کی طرف منسوب ہیں ورنہ ذات واجب کا بلا واسطہ سجدہ ممکن ہی نہیں اس لئے منسوبات کے سجدے کو اس کی ذات کا سجدہ قرار دیا گیا ہے آسمانوں پر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی شبیہہ ثابت ہے اور ملکوت کا ان کی زیارت کرنا بھی ثابت ہے ۔ شبیہہ کی زیارت کا ثواب اصل ذات کی زیارت کے برابر ہونا بھی ثابت ہے اور ملکوت کا شبیہہ بنانے کی دعا کرنا بھی ثابت ہے اور اللہ کا شبیہہ بنانا بھی ثابت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار