

Loading content...
صاحب روضة الصفا لکھتے ہیں کہ پاک بھائی کی مزاج شناس بہن صلواة اللہ علیہا نے یہ سوچا کہ اب اگر ان کی توجہ کسی اور طرف مبذول نہ کروائی گئی توان کی روح پرواز کر جائے گی اب ان کی توجہ ہٹانے کیلئے ضروری ہے کہ کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے کہ میرے بھائی کوجوان بیٹے کا درد بھول جائے اور وہ یہ بھی جانتی تھیں کہ میرے بھائی کو ہمارا پردہ اپنے بیٹوں کی لاکھ جوانیوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس لئے معظمہ کائنات بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے تطہیر کی چادر سر پر سنبھالی اور باقی مستورات کو ہاتھ کا اشارہ فرمایا کہ میرے بھائی کے چہرے کا رنگ تبدیل ہوگیا ہے آئو چل کر میرے پاک بھائی کو بچاؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار