

Loading content...
جوانانِ بنی ہاشم میں سے جو جوان امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ میدان میں گئے تھے وہ بھی ساتھ کھڑے رو رہے تھے ، یہاں صاحبان تاریخ نے یہ نہیں لکھا کہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کو اس حالت میں دیکھ کر کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کی کیا کیفیت تھی مگر ہم انداز ہ لگا سکتے ہیں کہ جو اپنے آقا کی نعلینِ پاک کی دھول پر بھی اپنی زندگی قربان کر نے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہوں وہ صاحب جلال مظلومیت کے اس منظر کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں ہم صرف یہ سوچ سکتے ہیں کہ وہ دوسری طرف منہ کر کے اپنی قسمت پر رو رہے ہوں گے کیونکہ یہ منظر ان کی برداشت سے باہر تھا،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے نوخیزجوان کے ساتھ آہستہ آہستہ کلام بھی فرما رہے تھے اور گریہ بھی فرما رہے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار