

Loading content...
جس وقت اہل حرم نے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کو تیار دیکھا توتمام بیبیاںصلواةاللہ علیھین اپنے خیمے سے باہر تشریف لے آئیں ،سب مستورات نے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے رہوار کے گرد ہالہ بنایا اور گریہ وبکا کی آواز بلند ہوئی پاک مائیں پھوپھیاں ،بہنیں رہوار کی رکابیں پکڑ کر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ساتھ روتی ہوئی روانہ ہوئیں یہ ایسا درد ناک منظر تھا کہ جیسے کسی جوان کا جنازہ گھر سے نکل رہا ہو، عین اس وقت جنا ب عالیہ پاک صلواة اللہ علیہا کی نگاہ پاک بھائیعلیہ الصلوات والسلام کے رخ انور پر پڑی تو ان کے رخ انور پر ایک ایسی زردی نظر آئی جو کسی کے چہرہ پر بوقت وصال ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار