

Loading content...
عرب وعجم کے جن چند سرداروں کے نام اپنی شان وشوکت اور عزت و وجاہت کی وجہ سے افق عالم پر ہمیشہ روشن رہتے تھے ان میں سب سے عظیم اور پروقار نام تھا جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کا جو عزت ووقار اور وجاہت ودبدبہ میں قصر قیصر، تبعان یمن اور نجاشیان حبشہ سے لے کر طاق کسریٰ تک ہر شہنشاہ کے مطلعِ ِشعور پر خورشیدِ درخشاں کی طرح چمکتا تھا، جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کا گھرانہ وہ تھا کہ جن کے احسانات کا زیر بار اگر ایک طرف نوشیروانِ عادل تھا تو دوسری طرف مناذرۂ عراق(شاہانِ عراق) بھی تھے، جن کے احسانات کا ڈنکا قیصر وتبعان کے ایوانوں میں ہمیشہ بجتا تھا اور سارے عرب کے شرفاء اپنی اعلیٰ روایات کی بھیک ہمیشہ ان کے در اقدس سے لیتے تھے اور تمام اشراف قبائل اور شاہانِ زمانہ کی خواہش ہوتی تھی کہ کسی طرح ہمارا اس گھر سے رشتہ جڑ جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار