

Loading content...
مظلومِ کربلا علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں بیٹا! آخری وقت اپنی بہن صلواة اللہ علیہا سے کیوں ملنا چاہتے ہو؟ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے آہستہ آہستہ عرض کرتے ہیں بابا جان میرا سارا جسم زخمی ہے مگر ان زخموں کا درد اتنا شدید نہیں ہے کہ جتنا دل میں اپنی بہن کی جدائی کا درد ہے برچھی کے زخم سے بھی ہجر کا درد زیادہ ہے میرا آج کے دن کا اس کے ساتھ وعدہ تھا اب میں اسے بتانا چاہتا ہوں کہ اب وہ میرا انتظار نہ کرے میری اب مجبوری بن گئی ہے میں نہیں آ پاؤں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار