

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جلدی جلدی شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کا سر گو دمیں رکھاوہ جوان بیٹے کے چہرے اور دندان مبارک سے اپنے عمامے کے دامن کے ساتھ خون بھی صاف کر رہے تھے اورپاک لعل کے ہونٹوں پر بوسے بھی دے رہے تھے اور رو رو کر آہستہ آہستہ فرما بھی رہے تھے کہ میرا لخت جگر آپ بہت جلدی اس دنیا کے دکھوں سے دامن چھڑا کے جا رہے ہیں،آپ کے دکھ اٹھانے کیلئے یہ ضعیف باپ اکیلا رہ گیا ہے،اچھا میرا لعل آپ اگر جا رہے ہیں تو ہم بھی بہت جلدآپ کے پاس آنے والے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار