

Loading content...
جس وقت فصیل شہر کے مرکزی دروازہ سے جناب یوسف سلام اللہ علیہ اپنے حفاظتی دستے کے ساتھ برآمد ہوئے تو شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ سفید گھوڑے پر سوار تھے چاروں طرف سونے کے زیورات سے آراستہ سفید رنگ کے گھوڑوں پر سوار کئی ہزار کا فوجی دستہ تھا ،درمیان میں جناب یوسف سلام اللہ علیہ تھے اس وقت جناب یعقوب سلام اللہ علیہ نے یہ نہیں پوچھا کہ اب دیکھو ان میں کہیں تمہیں میرا یوسف سلام اللہ علیہ نظر آرہا ہے بلکہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ،جیسے جیسے دونوں قافلے ایک دوسرے سے قریب ہوتے گئے ان کی آنکھوں کے آنسو بڑھتے گئے ،ابھی جناب یوسف سلام اللہ علیہ کا گھوڑا چند قدم کے فاصلہ پر تھا کہ جناب یعقوب سلام اللہ علیہ جلدی سے گھوڑے سے اترے مگر بیٹے کے اشتیاق نے رکاب استعمال نہیں کرنے دی ادھر جناب یوسف سلام اللہ علیہ بھی جلدی سے اترے مگر پھر بھی پاک بابا کے بعد اترے ،دونوں باپ بیٹا ایک دوسرے کی طرف بانہیں دراز کر کے چلے، جناب یعقوب سلام اللہ علیہ ابھی دو قدم دور تھے کہ شدت اشتیاق کی وجہ سے گر پڑے ادھر جناب یوسف سلام اللہ علیہ بھی زمین پر گرے باقی دو قدم باپ بیٹے نے کہنیوں کے بل چل کرطے کئے اور ایک دوسرے کو گلے لگایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار