

Loading content...
ان کے پیچھے تھوڑے فاصلے پر رؤسائے قبائل ہوں گے ان کے ساتھ اشقر رنگ کے گھوڑے سوار فوجی دستے ہوں گے جن کے گھوڑے سجے ہوں گے ، ان کے پیچھے امرائے شہر ہوں گے جن کے ساتھ سمند رنگ کے گھوڑوں پر فوجی دستے ہوںگے،ان کے پیچھے وزیرانِ مملکت سیاہ رنگ کے گھوڑے سواروں کے دستے کے ساتھ استقبال کریں گے ، ان کے پیچھے کچھ فاصلے پر وزرائے اعظم علمائے بنی اسرائیل اور شاہی خاندان کے افراد ہوں گے اور ان کے درمیان میں جناب یوسف سلام اللہ علیہ اپنے بیٹوں کے ساتھ شاہی سواری پر سوار ہوں گے اور ان کے گرد سفید رنگ کے گھوڑوں پر سوار حفاظتی دستہ ہوگا جن کے گھوڑے سونے کے زیورات سے آراستہ ہوں گے اور ان کے فوجی بھی سنہری خود وزرہ کے ساتھ آراستہ ہوں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار