

Loading content...
جس وقت یہ قافلہ اس شان اور طمطراق سے مصر کے دارالسلطنت کے قریب پہنچا تو جناب یوسف سلام اللہ علیہ نے اپنی افواج کو کئی حصوں میں تقسیم کیا ، ہر فوجی دستے کے گھوڑوں کا رنگ ایک جیسا رکھا، کئی ہزار کمیت گھوڑے سوار ، کئی ہزار اشقر گھوڑے سوار، کئی ہزار سمند گھوڑے سوار اور کئی ہزار سفید گھوڑے سوار تیار کئے ،ان کی سرپرستی کیلئے انہوں نے اپنے ملک کے امراء ، رؤسا، شرفا اور وزراء کو متعین کیا مصر کے دارالسلطنت کے باہر مخلوق کا ایک سمندر موجزن تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار