

Loading content...
اس دوران ہر منزل سے قاصد مصر کی جانب روانہ ہوتے رہے اور مصر سے قاصد خبر گیری کیلئے آتے رہے ادھر مصر میں جناب یوسف سلام اللہ علیہ نے اپنے والد محترم کے استقبال کی تیاریاں شروع کیں،سارے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ، مصر کی سرحد سے لے کر دارالسلطنت تک راستے پر قدم قدم پر سبیلوں کا انتظام کیا گیا خورد ونوش کا اہتمام کیا گیا، ساری رعایا کو حکم دیا گیا تھا کہ تم شہرچھوڑ کر اس آنے والے قافلے کا استقبال کرو مصر کی پوری سر زمین پر عورتوں اور مردوں نے اس قافلے کا استقبال کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار