

Loading content...
انتظامات مکمل ہوئے تو کنعان سے سفر شروع ہوا باپردہ محملوں کے چاروں اطراف میں آلِ اسحاق سلام اللہ علیہ کے گھوڑے سوار دستے تھے جن کے آگے اور پیچھے کئی کئی ہزار کے حفاظتی دستے تھے ان کے درمیان میں غلاموں کے دستے تھے ، محملوں کے آگے جناب یعقوب سلام اللہ علیہ کی سواری تھی، ان کی سواری کے ساتھ دس بیٹوں کے آراستہ گھوڑے تھے اس شان وشوکت سے جناب یعقوب سلام اللہ علیہ مصر کی جانب رواں دواں تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار