

Loading content...
یہاں یہ وضاحت بھی کر تاچلوں کہ جنہیں عام طور پر بشیر کہا جاتا ہے ان کا نام خلیخا تھا اور یہ وہ تھے کہ جنہوں نے بچپن میںجھولے میں جناب یوسف سلام اللہ علیہ کی پاک دامنی کی گواہی دی تھی پھر جب جناب یوسف سلام اللہ علیہ کو شہنشاہیت ملی تو خالق کا حکم ہوا کہ اپنے محسن کا احسان یاد کرو اس فرمان کے پیش نظر انہوں نے اپنے دور حکومت میں جناب خلیخا کو اپنا وزیر بنایا تھا اور انہیںاپنی قمیص دے کر کنعان روانہ کیا تھا جس وقت جناب یعقوب سلام اللہ علیہ کو اطلاع ملی تھی کہ جناب یوسف سلام اللہ علیہ مصر کے بادشاہ ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ وہ تمام اہل حرم کے ساتھ مصر میں آ کربیٹے کی شہنشاہیت کا نظارہ دیکھیں تو انہوں نے تیاری کی کچھ دن سامان سفر باندھتے رہے محمل تیار ہوتے رہے کیونکہ خاندان نبوت کی مستورات پہلی مرتبہ سفر کر رہے تھے کنعان کی رعایا ان کے ساتھ سفر کے لئے تیار ہوئی ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار