

Loading content...
جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اپنے مظلوم بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی آواز سنی تو ایک مرتبہ عقال کی طرف نگاہ فرمائی اور فرمایا ہمارے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام ہمیں تلاش کر رہے ہیں تم جاکر انہیں ہمارے پاس لائو عقال میدان کی طرف دوڑا ،جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے عقال کو دیکھا تو اس کی زین ایک طرف جھکی ہوئی تھی رکابیں ٹوٹی ہوئی تھیں باگیں کٹی ہوئی تھیں زین خون آلود تھی اور وہ بے سوار ہوکر آرہا تھا پھر اس کے بعد کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے رہوار پر بیٹھ نہ سکے انہوں نے رکابوں سے اپنے قدم مبارک نکالے اور وہیں سے عقا ل کی گردن میں بازو ڈال کر زین پر سے اترے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار