

Loading content...
تااینکہ 42ہجری میں شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد ہوئی کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے لعل شبیہہ پیغمبر علیہ الصلوات والسلام کو اٹھاکر عقال کے قریب آئے اورقریب آ کے فرمایا کہ عقال ہم اپنا وعدہ پورا کرنے آئے ہیں تم خود ایک ایک چیز دیکھ لو کیا ہر چیز شہنشاہِ انبیائصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی ہے یا نہیں؟ چہرہ ہے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے… پیشانی ہے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے… زلفیں ہیں تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہیں… خوشبو ہے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے… جلوہ ہے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے… پاؤںسے لے کرسرتک اگر کسی چیز میں فرق محسوس ہو جائے تو کہنا کہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے (نعوذ باللہ )وعدہ پورا فرمایا ہی نہیں تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار