

Loading content...
اگر وہ دین حق قبول نہ کریں تو ان سے جہاد کرو اور ان میں سے کسی ایک کو بھی زندہ نہ چھوڑو۔ یہاں بنی اسرائیل کے بارہ قبائل نے مل کر حملہ کیا تھا اس وقت یہاں کا حاکم ارقم ثانی تھا اسے انہوں نے شکست دی اور جو عمالقہ ایمان لے آئے یا فرار ہوگئے وہ زندہ رہ گئے اورباقی جو ہاتھ آ گئے انہیں قتل کر دیا گیا،مگران بنی اسرائیلی حملہ آوروں نے جس وقت شاہِ یثرب ارقم ثانی کے بیٹے کو دیکھا تو وہ اس وقت جوانی میں قدم رکھ رہا تھا جس کی ریش پھوٹ ہی رہی تھا اور وہ بہت ہی خوبصورت تھا بنی اسرائیل کے تین قبائل نے باقی قبائل سے کہا کہ اس قدر خوبصورت جوان کو قتل کرنا مناسب نہیں ہے ہم اس کو ساتھ لے کر جائیں گے پھر جنا ب موسیٰ علیہ السلام جو حکم دیں گے اس پر عمل کریں گے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار