

Loading content...
تھوڑی دیر مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے رہوار کی کوچ پکڑ کر روتے رہے پھر اس کے بعد اپنے رہوار مرتجز پر سوار ہوئے اوراسے میدان کی طرف دوڑایا ان کے ساتھ ہی کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے بھی اپنے رہوار کی باگ اٹھائی جس وقت میدان میں پہنچے تو میدان میں یہ حالت تھی کہ شبیہہ پیغمبرعلیہ الصلوات والسلام زین چھوڑ چکے تھے مگرانہوں نے اپنے رہوار عقال کی گردن میں بانہیں ڈال رکھی تھیں اور عقال کو فرمارہے تھے کہ جلدی ہمیں خیام میں لے چلو کہ ہماری لاش اٹھانے کیلئے ہمارے ضعیف بابا علیہ الصلوات والسلام کو میدان میں نہ آنا پڑے …عقال فوج میں دوڑرہا تھامگر چاروں طرف دشمن تھے وہ جس طرف رخ کرتا سامنے ظالمین کا کوئی نہ کوئی دستہ ظلم کرنے کیلئے آجاتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار