

Loading content...
جس وقت ان کے گریے کی آواز خیام میں پہنچی تو اس وقت خیام میں ایک عجیب کیفیت تھی ہر طرف کہرام بپا تھاکوئی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا روکر بین کرتی تھی وامحمدؐا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا روکر بین کر تی تھی واعلیاؐ …کوئی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا جگر کو پکڑ کر رو رہی تھی کوئی سین صلواة اللہ علیہا خیام کی چوب سے پیشانی لگا کر رورہی تھی اُس وقت جناب سیدہ عالیہ پاک صلواة اللہ علیہا بین کرتے ہوئے فرماتی ہیں بھائی! مجھ غریب بہن پر احسان کرو جتنا جلدی ممکن ہو میرے نورِ نظر کو خیام میں لے آؤ میں اپنے بیٹے کی آخری گفتگو سننا چاہتی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار