

Loading content...
کربلاکی سر زمین اُس وقت انتہائی غیر ہموار تھی کیونکہ وہ دریا کے گردو پیش کا علاقہ تھا جس کا ہموار ہونا محال تھا کہیں چھوٹے چھوٹے ٹیلے تھے کہیں جھاڑیاں تھیں کہیں کجھوروں کے جھنڈ تھے کہیں درخت تھے یہاں کی زمین پختہ اورسرخ مٹی کی تھی کربلا کا علاقہ ریتلا علاقہ نہیں ہے بلکہ یہ زرخیز سرخ زمین کا علاقہ ہے اُس وقت اس مقام پر کوئی ریت کا ٹیلہ نہیں تھا بلکہ مٹی کے نشیب وفراز سے چھوٹے چھوٹے ٹیلے سے بنے ہوئے تھے ،آج آپ خاک شفا کی سجدہ گاہ تو دیکھتے ہی ہیں یہ سرخ مٹی کی ہوتی ہیں بالکل ایسے ہی یہاں کی سرزمین سرخ مٹی کی تھی جس میں کھجوروں کے درخت بھی تھے اور کہیں دوسرے درخت ،جھاڑیاں اور گھاس پھونس بھی تھی اور اس کا ایک حصہ ایسا بھی تھا جس پر غاضریہ کے لوگ آکر اپنی گندم صاف کرتے تھے یعنی وہ تھوڑی سی جگہ صاف بھی تھی اور ہموار بھی اس وضاحت کے بعداب میں اپنے مقصد پر آتا ہوں…(R_320)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار